جہانگیر ترین کا اپنے بچوں کی آف شور کمپنیوں کا اعتراف

شائع 30 اپريل 2016 05:42pm

اسلام آباد:پاناما لیکس پرحکومت کیخلاف محاز کھڑا کرنے والی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اعتراف کرلیا ہے کہ برطانیہ میں انکے چار بچوں کی بھی ایک آف شور کمپنی ہے، لیکن عمران خان نے فوری طور صفائی پیش کرتے ہوئے اسے کمپنی کے بجائے حلال پیسوں سے بنایا گیا گھر قرار دے دیا۔

اس سے پہلے کہ پاناما لیکس کا آتش فشاں مزید انکشافات کا لاوا اگلتا،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اعتراف کرلیا ہے کہ برطانیہ میں انکے بچوں کی بھی آف شور کمپنیز ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ایک خبر میں اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔انہوں نے اٹھائیس اپریل کو اپنی پریس کانفرنس کا حوالہ دیا، تاہم اٹھائیس اپریل کی پریس کانفرنس میں کہیں بھی آف شور کمپنی کا ذکر نہیں تھا۔

جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے عمران خان نے فوری ہی انکی صفائی پیش کی اور کہا کہ جہانگیر ترین کا یہ پیسہ حلال کا تھا۔عمران خان خود اسی معاملے پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے آئے ہیں۔جہانگیر ترین کا نو مئی آنے سے پہلے یہ اعتراف اور حسین نوازکا پاناما لیکس سے پہلے اعترافی بیان محض اتفاق ہے یا معمالہ کوئی اور ہے۔

Read Comments