Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے حکومت کا میڈیا سیل بنا ہوا ہے، مریم نواز کے سیل کے خلاف ہم نیب میں جائیں گے۔ حکومت کا کام بلیک میل نہیں مجرم کو پکڑنا ہے۔
اسلام آباد میں لاہور روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے حکومت کا میڈیا سیل بنا ہوا ہے جس کے ذریعے عوام کے ٹیکس کے پیشے کو خرچ کیا جا رہا ہے جس کے خلاف ہم نیب میں جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بے قصورہوتے تو پارلیمنٹ میں اثاثے ڈکلیئرکرکے بتاتے کہ کتنا ٹیکس دیا۔ ان کے ساتھ اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے پر اختلاف ہے۔ وزیراعظم کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کپتان نے کہا ایک پائپ لائن کا تیسری بار افتتاح کرنے سے کام نہیں بنے گا.
'وزیراعظم پر ٹیکس چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگے ، وہ بتائیں پیسے کیسے باہر بھیجے گئے۔'
اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ 'وزیر اعظم کے بچوں کی طرح میرے بچوں کا گھر بھی باہر ہے لیکن میں نے ٹیکس ادا کرکے اپنی رقم باہر بھجوائی.
'ستر ارب روپے کی سرمایہ کاری پاکستان میں ہے،باہرکوئی سرمایہ کاری نہیں ہے۔'