Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پرہیں ،مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کرسمس ٹریزاورسجاوٹ کے سامان کی خریداری میں مصروف ہیں۔ کراچی میں حضرت عیسی کا یوم پیدائش منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔جیسے جیسے کرسمس کا دن قریب آ رہا ہے ، صدرکے علاقے میں سجاوٹ کا سامان فروخت کرنے والی دکانوں میں خریداروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔ کوئی کرسمس کے روز گھر سجانے کی فکر میں ہے ،تو کسی نے سانتا کلاز بن کر لوگوں میں تحائف اور خوشیاں بانٹنی ہیں تو کوئی دوست احباب کے لیے کرسمس گفٹس کی خریداری میں مصروف ہے۔کرسمس کا تہوار کرسمس ٹری کے بغیر مکمل تصور نہیں کیا جاتا،بازار میں مختلف انداز سے سجائے کرسمس ٹری خریداروں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔دنیا بھر میں ہوٹلوں ، پارکوں ، شاہراہوں اور بازاروں میں کرسمس کی رونقیں جاری ہے۔ پاکستان میں بھی مسیحی برادری کے افراد مکمل مذھبی آزادی کے ساتھ خوشیوں بھرا یہ تہوار منا رہے ہیں۔
کراچی:ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پرہیں ،مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کرسمس ٹریزاورسجاوٹ کے سامان کی خریداری میں مصروف ہیں۔
کراچی میں حضرت عیسی کا یوم پیدائش منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔جیسے جیسے کرسمس کا دن قریب آ رہا ہے ، صدرکے علاقے میں سجاوٹ کا سامان فروخت کرنے والی دکانوں میں خریداروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔
کوئی کرسمس کے روز گھر سجانے کی فکر میں ہے ،تو کسی نے سانتا کلاز بن کر لوگوں میں تحائف اور خوشیاں بانٹنی ہیں تو کوئی دوست احباب کے لیے کرسمس گفٹس کی خریداری میں مصروف ہے۔
کرسمس کا تہوار کرسمس ٹری کے بغیر مکمل تصور نہیں کیا جاتا،بازار میں مختلف انداز سے سجائے کرسمس ٹری خریداروں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔
دنیا بھر میں ہوٹلوں ، پارکوں ، شاہراہوں اور بازاروں میں کرسمس کی رونقیں جاری ہے۔ پاکستان میں بھی مسیحی برادری کے افراد مکمل مذھبی آزادی کے ساتھ خوشیوں بھرا یہ تہوار منا رہے ہیں۔