لیہ :زہریلی مٹھائی سے ہلاکتیں تینتیس ہوگئیں

شائع 01 مئ 2016 02:06pm

لیہ :لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔جناح ہسپتال لاہور میں مزید ایک اور مریض دم توڑ گیا۔جاں بحق افراد کی تعداد تینتیس تک پہنچ گئی۔

لیہ میں زہریلی مٹھائی کا شکار ہونیوالا اڑتیس سالہ اشرف بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔محمد اشرف گذشتہ سات روز سے جناح ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔مزید ایک اور شخص کی ہلاکت کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد تینتیس ہوگئی جبکہ زہریلی مٹھائی سے متاثر ہونیوالے پندرہ افراد تاحال جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔جن میں ڈاکٹرز کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Read Comments