Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کوسادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا،متحدہ ریاستی جبر کی شکار ہے ۔
خورشید بیگم میموریل ہال میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر کا یہ سلسلہ ایم کیوایم کے قیام سے ہی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر آفتاب احمد کو فیڈرل بی ایریا سے حراست میں لیا گیا اورسادہ لباس اہلکاروں نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنوں کو جبراً پارٹی چھوڑنے کی ترغیب دی جارہی ہے،اس موقعے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میر جاوید، ریٹائرڈ جج عظمت اللہ، پروفیسر مظفر حسین، ڈاکٹر جاوید مظفر اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔