Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تہکال :پشاورمیں ایک مسجد پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے ایک حملہ آورکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔
اتوار کو پشاورکے علاقے تہکال میں عشاء کی نماز کے بعد لوگ امام مسجد کا وعظ سننے کیلئے جمع تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے مجمع پر دستی بم حملہ کردیا۔
حملے میں زخمی افراد کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے خیبرٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے اٹھارہ افراد میں سے دو کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ۔
حملے کے بعد پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آورکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔