Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاناما لیکس کے معاملے پر شریف خاندان کے احتساب کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کی خاطراپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مشترکہ اجلاس شام چھ بجے پی پی پی کے سینیٹر اعتزاز احسن کے گھر پر ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مسلم لیگ- ق، ایم کیو ایم ، عوامی مسلم لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔
توقع ہے اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور ٹی او آرز سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کئے جانے کابھی امکان ہے۔
اجلاس کے اختتام پر اپوزیشن جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل کا اعلامیہ بھی جاری کریں گی۔