Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایک سیاسی جماعت کے مفرورملزم منصور کے ایک بار پھر ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔
پیر کو کراچی کی ایک مقامی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران پولیس نے214 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی تاہم عدالت نے ایس ایس پی کی جانب سے پیش کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ لینے سے انکار کر دیا۔
عدالت کا کہنا تھا جے آئی ٹی رپورٹ تفتیشی افسرسے طلب کی تھی اور جورپورٹ آج جمع کرائی جا رہی ہے وہ پہلے سے عدالت میں موجود ہے
عدالت نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے ساتھ تحریری رپورٹ بھی ییش کی جائے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ تفتیشی افسر ملزم کی عدم گرفتاری سے متعلق عدالت کوگمراہ کررہے ہیں۔
عدالت نے ملزم کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 28مئی تک ملتوی کر دی۔