Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، کرپشن کے نام پر بحران پیدا کرنے والوں کیلئے کمیشن بنا دیا ہے۔
کوئٹہ میں وزیراعظم قومی صحت اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنی حکومت کی شفافیت کا دعوٰی کیا۔
وزیراعظم نے کہا جس ملک میں دھرنے ہوں وہاں سرمایہ کاری نہیں آتی، کرپشن کے نام پر بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے شفاف کمیشن بنادیا ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
نوازشریف نے کہا کہ حکومت عوامی ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، توانائی بحران کا مسئلہ کسی اور کیلئے نہیں چھوڑیں گے مخالفین کو بھی 2018 تک انتظار کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف لڑ رہی ہے، کراچی میں بھی امن قائم ہورہا ہے۔