قائم علی شاہ کی جشن ملادالنبی پر فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت

شائع 20 دسمبر 2015 04:47pm

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جشن عید میلاد النبی کے جلسے جلوسوں کوفول پروف سیکورٹی دینے اوربارہ ربیع الاول تک غروب آفتاب کے بعد لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علمائے اہلسنت کی سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں ربیع الاول کی سیکورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو جشن عید میلاد کے پروگرامز کو فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت کی۔کمشنرکراچی کو ہدایت کی کہ بارہ ربیع الاول تک غروب آفتاب کے بعد لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ سندھ بھرمیں پچاس ہزارپولیس اہلکار میلاد کے پروگرامز کوسیکورٹی فراہم کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا ہوا کہ جشن میلاد کے جلوسوں کے منتظمین اپنے پروگرامز سے انتظامیہ کو پیشگی مطلع کریں گے۔تاکہ سیکورٹی کے انتظامات کیے جاسکیں۔

Read Comments