Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے چین سے طے پانے والا معاہدہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی منصوبے کی تکمیل کے لیے ایل ڈی اے کو رقم جاری کرنا خلاف قانون ہے، دستاویزات کے مطابق منصوبے پر چالیس ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ چین سے ہونے والے معاہدہ کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چین سے ہونے والا معاہدہ خفیہ دستاویز ہیں جسے کھلی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایل ڈی اے کو دو ارب روپے دیے گئے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکومت سے چین کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔