پانامالیکس تحقیقات،چیف جسٹس کی غیر رسمی مشاورت

اپ ڈیٹ 02 مئ 2016 08:38pm

اسلام آباد:چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے وزیراعظم کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے بھجوائے گئے خط اور ضابطہ کار پر غیر رسمی مشاورت کا آغاز کردیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کوئی باقاعدہ اجلاس نہیں ہوا۔

سپریم کورٹ ذرائع نے اس تصدیق کی ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ترکی اور سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپسی پر پہلے ہی دن پاناما لیکس کی تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے لکھے گئے وزیراعظم کے خط اور ٹی او آر یا جوڈیشل کمیشن کیلئے ممکنہ ضابطہ کار پر نہ صرف خود اپنے چیمبر میں غور کیا بلکہ سپریم کورٹ کے ججز سے غیر رسمی مشاورت بھی کی۔ ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اجلاس نہیں ہوا۔

Read Comments