متحدہ رابط کمیٹی کو بات چیت کی دعوت

شائع 02 مئ 2016 07:13pm

کراچی :چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے مہاجروں کے حقوق کیلئے ماضی کی تمام تلخیاں بھلا دیں،کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے پریس کانفرنس کی۔

آفا ق احمد نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کو مسائل کے حل کیلئے بات چیت کی دعوت دیدی اور کہا کہ یہ وقت مہاجروں کے زخموں پر مرحم رکھنے کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم اس وقت کئی مسائل میں گھری ہوئی ہے،ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔آفاق احمد نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی پر حملہ نہیں کیا۔

Read Comments