پولیس سمیت تمام ادارے سیاست سے آلودہ ہیں،چوہدری سرور

شائع 20 دسمبر 2015 05:23pm

لاہور:تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور انتخابی اصلاحات کے لیے پنجاب میں بھی اپوزیشن جماعتوں کے الائنس کا امکان ہے، حکمراں دھاندلی کرنا چھوڑ دیں تو ہم بھی دھاندلی پر بات نہیں کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ن لیگ صوبے میں تیس سالوں سے حکومت کر رہی ہے جس کے باعث پنجاب میں پولیس سمیت تمام ادارے سیاست سے آلودہ ہیں،گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکمران ترقیاتی منصوبوں کے چناوٴ میں عوامی ترجیحات کی بجائے ذاتی فائدے کو ترجیح دیتے ہیں، صوبے کے اہم امور کے فیصلے اسمبلی کی بجائے کہیں اور ہو رہے ہیں۔

Read Comments