سرگودھا:سزائے موت کےمجرم کوتختہ دارپرلٹکادیا گیا

اپ ڈیٹ 03 مئ 2016 08:22am

سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید سزائے موت کے مجرم کو آج صبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق،مجرم نے دوہزار سات میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنے گھرانے کے6افرادکو قتل کردیا تھا۔

جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

مجرم نے سزا کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا مگر اعلٰی عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

صدر پاکستان سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے، ڈیتھ وارنٹ کے مطابق منگل کی صبح مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔

Read Comments