Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:قومی ترانے کے خالق اور شاہنامہ اسلام کے تخلیق کار ابوالاثر حفیظ جالندھری کی آج تینتیسویں برسی منائی جارہی ہے، حفیظ جالندھری نے ہمیشہ نظریہ پاکستان کی حفاظت اور اشاعت کے لیے قلم اٹھایا۔چودہ جنوری سن انیس سو کو بھارتی شہر جالندھر میں آنکھ کھولنے والے حفیظ جالندھری نے رومانوی، مذہبی، ملی اور فطری موضوعات پر تحریریں پیش کیں تاہم ان کا سب سے بڑا کارنامہ چار جلدوں پر مشتمل شاہنامہ اسلام ہے۔ حفیظ جالندھری تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تھے ، قیام پاکستان کے بعد انہوں نے افواج پاکستان میں بطور ڈائریکٹر جنرل مورال کے طور پر بھی کام کیا، انہیں پاکستان کے قومی ترانے کے خالق ہونے کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔حفیظ جالندھری کے قومی ترانے اور ملی نغموں نے قوم کا مورال ہمیشہ بلند کیا، چھ دہائیوں پر مشتمل ادبی خدمات کے اعتراف پر حکومت پاکستان نے انہیں ''پرائڈ آف پرفارمنس'' اور ''ہلال امتیاز'' سے نوازا۔حفیظ جالندھری اکیس دسمبرانیس سو بیاسی کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
کراچی:قومی ترانے کے خالق اور شاہنامہ اسلام کے تخلیق کار ابوالاثر حفیظ جالندھری کی آج تینتیسویں برسی منائی جارہی ہے، حفیظ جالندھری نے ہمیشہ نظریہ پاکستان کی حفاظت اور اشاعت کے لیے قلم اٹھایا۔
چودہ جنوری سن انیس سو کو بھارتی شہر جالندھر میں آنکھ کھولنے والے حفیظ جالندھری نے رومانوی، مذہبی، ملی اور فطری موضوعات پر تحریریں پیش کیں تاہم ان کا سب سے بڑا کارنامہ چار جلدوں پر مشتمل شاہنامہ اسلام ہے۔
حفیظ جالندھری تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تھے ، قیام پاکستان کے بعد انہوں نے افواج پاکستان میں بطور ڈائریکٹر جنرل مورال کے طور پر بھی کام کیا، انہیں پاکستان کے قومی ترانے کے خالق ہونے کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
حفیظ جالندھری کے قومی ترانے اور ملی نغموں نے قوم کا مورال ہمیشہ بلند کیا، چھ دہائیوں پر مشتمل ادبی خدمات کے اعتراف پر حکومت پاکستان نے انہیں ''پرائڈ آف پرفارمنس'' اور ''ہلال امتیاز'' سے نوازا۔حفیظ جالندھری اکیس دسمبرانیس سو بیاسی کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔