فاروق ستارکےکوآرڈینیٹرانتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 03 مئ 2016 10:24am

کراچی:ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر آفتاب حسین مبینہ طور پر  رینجرز کی تحویل میں انتقال کرگئے۔

آج نیوزکے مطابق،آفتاب حسین کو رینجرز نے دو دن پہلے فیڈرل بی ایریا میں رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔

گزشتہ روز  انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نےانہیں 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔

 جناح اسپتال کےسینیئرایم ایل اوڈاکٹر کلیم کےمطابق، آفتاب حسین کو صبح 7 بج کر55 منٹ پر اسپتال لایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق، آفتاب حسین کو سینے میں تکلیف کی شکایت تھی۔

 رینجرز اہلکار انہیں جناح اسپتال کے شعبہ حادثات لائے جہاں 25 منٹ تک آفتاب  کی جان بچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

جناح اسپتال  میں شعبہ حادثات کی سربراہ  ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق، متوفی کے پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے اور مجسریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔' موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی'۔

 

Read Comments