فضل الرحمان عمران خان پر برس پڑے

شائع 03 مئ 2016 10:10am

بنوں:جمعیت علمائے اسلام –ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے  پاناما لیکس کے معاملے پر کھل کر وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت کر دی۔

منگل کو بنوں میں نواز شریف کے ہمراہ  جلسے سے خطاب میں  انہوں نے عمران خان پر برستے ہوئے کہا  ' عمران خان کو تو سسرال جانا پڑے گا اور تل ابیب سے پہلے کہیں پناہ نہیں ملے گی'۔

' خیبرپختونخوا حکومت کی سب سے بڑی ڈیوٹی چوہے مارنا ہے ،چوہوں سے ڈرنے والے پنجاب کے شیروں سے لڑرہے ہیں'.

انہوں نےکہا اگر احتساب ہواتووزیراعظم کے جانے کا مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مخالفین کہتے ہیں قومی منصوبوں پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا،اعتماد میں تو جاگے ہوئے لوگوں کو لیا جاتا ہے، نشےمیں دھت لوگوں کو نہیں'۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اکرم خان درانی بھی خوب گرجے اور برسے ۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ حکم کریں تو خیبرپختونخوا حکومت کو ابھی گرا دیں۔

اکرم درانی نے مزید کہا کہ رائیونڈ جانے والوں کی اینٹ سےاینٹ بجا دیں گے اور وزیراعظم کے حکم پر پی ٹی آئی کو بوری میں بند کردیں گے۔

Read Comments