شائع 04 مئ 2016 05:54am

شام میں مارٹر حملوں میں مزید 19 شہری ہلاک

حلب :شام کے شہرحلب میں مارٹر حملوں میں مزید 19 شہری ہلاک ہوگئے،شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا،روس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جلد جنگ بندی ہوجائے گی۔

شام کے اہم شہر حلب میں شامی حکومت کی فورسز اور صدر کے مخالفین کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، زیادہ تر عام شہری جنگ میں لقمہ اجل بن رہے ہیں، مرنے والوں میں اکثریت خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔

حزب اختلاف کے مسلح افراد نے شہر پر ٹینکوں سے دھاوا بول دیا،بمباری سے شہر کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا،شہرکا انفرااسٹرکچر تباہ ہوکررہ گیا ہے۔

دوسری جانب روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں جنگ بندی ہو جائے گی۔

 ماسکو میں شام کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی مندوب سے بات چیت کے بعد روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت اور حزبِ مخالف کو مل کر ملک میں خانہ جنگی کا حل تلاش کر نا چاہیے۔

Read Comments