ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی فلم باغی کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں ،ایک انٹرویو کے دوران اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حفاظتی بچپن دیکھا ہے۔
ٹا ئمز آف انڈیا کے مطابق میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شردھا کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا گیا ،وہ جہاں بھی جاتی تھیں کوئی نہ کوئی ان کے ساتھ ہوتا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ پاپا کی پیاری بیٹی رہی ہیں ان کے والد معروف اداکار شکتی کپور انہیں کبھی اپنے سے دور جانے نہیں دیتے تھے۔
لیکن اب وہ بڑی ہو چکی ہیں اور اپنا خیال خود رکھ سکتی ہیں ،لہٰذا انہوں نے جوہو(ممبئی کاعلاقہ) پراپنے لئے نیا گھر خریدا ہے جو ان کے والدین اور خالہ (پدمنی کولہا پور) کے گھر سے کافی دور ہے۔
انہوں نے گھر دور لینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں زندگی کو اکیلے گزارنا اور انجوائے کرناچاہتی ہوں ۔