Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ۔ عمران خان کا کہنا خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ پنجاب پولیس پرسے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے آٹھ مئی کو کرپشن کے خلاف فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی کردیا ہے ۔ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگی غنڈوں کے خواتین پرحملوں کے بعد پنجاب پولیس پرسے میرا اعتماد مکمل طورپراٹھ چکا ہے ۔
ڈی چوک میں ایک سو چھبیس روزتک فیملیزاورخواتین کی بڑے پیمانے پرشرکت کے باوجود ایک بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں آیا ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کئے جانے والے حملے مرکزی سیاست میں خواتین کا کردارمحدود کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پرحملے میں پولیس کے کردارسمیت دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کررہے ہیں۔خواتین پر حملوں میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دیں گے۔
تحقیقات مکمل ہونے تک پختونخوا میں اپنے عوام سے مخاطب ہوں گا۔ نومئی کو پشاورجبکہ گیارہ مئی کو بنوں میں جلسے ہوں گے۔