اسلام آباد:سیکیورٹی کے مزید سخت انتظامات

شائع 04 مئ 2016 07:55am

اسلام آباد:اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے،3 یونیورسٹیوں سمیت اہم مقامات پرپولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اہلکاربھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ،تخریب کاری کے خدشہ کے باعث وفاقی دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوں پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔

رات گئے قائداعظم یونیورسٹی میں تخریب کاری کی اطلاع پرسرچ آپریشن بھی کیا گیا،تاہم  3جامعات میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز اہلکاربھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ان یونیورسٹیوں میں عملہ کوبھی مکمل تلاشی لینے کے بعد اندرجانے کی اجازت دی جارہی ہے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آج ہونے والا پیپربھی ملتوی کردیا گیاہے۔

Read Comments