شائع 04 مئ 2016 08:16am

فواد خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان  کو بھارتی جریدے ٹائمز سیلیب ایکس نے 2016 کا سب سے پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹائمز ہر ماہ بولی وڈ اداکاروں کی رینکنگ کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں انہیں شہرت،پرفارمنس اور گڈ لکس کے حوالے سے جج کیا جا تا ہے ۔

جو بھی ان تمام معیارات پر پورا اترتا ہے وہ سب سے مشہور اداکار کا خطاب حاصل کرلیتا ہے،اس بار یہ خطاب پاکستانی اداکار فواد خان کے حصے میں آیا۔

فواد نے فہرست میں شاہ رخ اور سلمان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر اپنی جگہ بنا کر ثابت کردیا کہ پاکستانی بھی کسی سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ فواد نے 2014 میں فلم خوبصورت کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا ،پھر ان پر کامیابی کے دروازے کھلتے چلے گئے،گزشتہ کچھ عرصے پہلے ان کی فلم کپور اینڈ سنز نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی،فلم میں فواد کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے کافی سرا ہا گیا تھا۔

Read Comments