آرمی چیف کاایم کیوایم کارکن کی موت کی تحقیقات کا حکم

شائع 04 مئ 2016 08:28am

راولپنڈی:آرمی چیف نے ایم کیو ایم کارکن آفتاب احمد کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا،جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ  موت کے اصل اسباب کا تعین اور انصاف کوہرصورت یقینی بنایا جائے۔

 ڈی جی رینجرزبلال اکبر نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،رینجرز کا کہنا ہے کہ تحقیقات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ آفتاب احمد کی رینجرز حراست میں ہلاکت کے معاملے پر ایم کیو ایم کا مطالبہ مان لیا گیا ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی رینجرز نے آفتاب احمد کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا  ہے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اس معاملے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا  آرمی چیف نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

 ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے بھی  آفتاب احمد کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے رینجرز کے  سیکٹرکمانڈرکی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق واقعہ میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کو بھی  معطل کردیا گیا ہے ۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ  آفتاب احمد کی موت کی تحقیقات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

Read Comments