Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سابق چیئرمین سینٹ سید نیرحسین بخاری کی تلاشی لینے پران کے گارڈ نے اسلام آباد کچہری پرتعینات ہیڈ کانسٹیبل کوتھپڑ رسید کردیا ۔
سابق چیئرمین سینٹ سید نیرحسین بخاری اسلام آباد ایف ایٹ کچہری پہنچے جہاں گیٹ پراسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض نے چیکنگ کے غرض سے روکا تو نیئربخاری کے گارڈ نے اسے چیکنگ کرنے سے منع کیا ۔ پولیس اہلکار نے چیکنگ جج کے حکم کا کہا تو اسے گارڈ نے دھکا دیا اور تھپڑرسید کردیا ۔ ہیڈ کانسٹیبل محمدریاض نے تھپڑکے بعد احتجاجاًکام کرنا چھوڑدیا۔
مارگلہ تھانے میں سید نیرحسین بخاری اورانکے گارڈ کے خلاف محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ جس میں کارسرکارمیں مداخلت اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں ۔ مقدمے کے اندراج کےبعد آئی جی اسلام آباد نے نیئرحسین بخاری کوگرفتارکرنے کا حکم بھی دے دیا ۔