Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:رینجرزکے اختیارات میں توسیع کیلئے تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔نثارکھوڑوکہتے ہیں کہ رینجرزکے اختیارات میں توسیع کی سمری پرایک دوروز میں دستخط ہوجائیں گے،رینجرزکے اختیارات کا معاملہ،سندھ اسمبلی میں لانے کیلئے تحریک انصاف متحرک،نثارکھوڑونے بھی معاملے پراسمبلی سے توثیق کاعندیہ دیدیا ،تحریک انصاف کی جانب سے رینجرزاختیارات میں توسیع کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ رینجرزنے امن کے قیام میں اہم کردارادا کیا۔جرائم پیشہ عناصرکہ خلاف بلاتفریق کارروائیوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری ،کرپشن،دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ اورلینڈمافیا سے نمٹنے کیلئے اختیارات میں توسیع کی جائے۔ادھرسنیئرصوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑوکہتے ہیں کہ جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔رینجرزکے اختیارات میں توسیع کی سمری پرایک دوروز میں دستخط ہوجائیں گے،نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ دس دسمبرکو سندھ اسمبلی کااجلاس بلارہے ہیں۔اختیارات میں توسیع کی اسمبلی سے توثیق ہوسکتی ہے