سندھ :آفتاب احمد کی ہلاکت ،متحدہ کے مختلف مقامات پر مظاہرے

شائع 04 مئ 2016 04:37pm

کراچی :فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر آفتاب احمد کی ہلاکت پر متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کے سو مقامات سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر آفتاب احمد کی ہلاکت کیخلاف ایم کیوایم نے یوم سوگ منایا،کراچی سمیت سندھ بھر میں متحدہ نے احتجاجی مظاہرے کیے اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔کراچی کے نو اہم مقامات سمیت دیگر سو مقامات پر ایم کیوایم نے احتجاج کیا،جن میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

نمائش چورنگی پردھرنے میں رہنماوٴں سمیت کارکن بھی نعرے لگاتے رہے،ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے آرمی چیف کی بنائی گئی کمیٹی پر اطمینان کا اظہار کیافائیو اسٹار چورنگی پر بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا،رہنما ایم کیوایم امین الحق نے کہا کہ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

حسن اسکوائر پر ایم کیوایم کے احتجاج میں خالد مقبول صدیقی نے آفتاب کے موت کی وجہ تشدد قرار دیا۔سکھر اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں بھی ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اس موقعے پر آفتاب احمد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

Read Comments