Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ احتساب کا نعرہ پاناما لیکس تک محدود نہیں ۔ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو لوٹا ہے سب کا احتساب ہونا چاہئے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کرپشن کے خلاف ہے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں ۔ وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کرے ۔ چھوٹے سے اسٹیل مل سے آف شور کمپنیاں کیسے بنتی ہیں ۔وزیر اعظم کی جانب سے احتساب کا نعرہ مذاق ہے ہم چاہتے ہیں کہ احتساب دوہزار سے شروع ہو اور پھر گذشتہ تمام کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہو۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن نے آج مشترکہ ٹی او آرز بھیجے ہیں ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں معاشی ، اخلاقی اور انتخابی کرپشن ہو رہی ہے ۔ پاکستان میں جو لوگ چوری کرتے ہیں سب سے زیادہ چوری کے خلاف شور بھی وہ مچاتے ہیں ۔