شائع 05 مئ 2016 02:58pm

ہانگ کانگ: دنیا کے سب سے بڑے سبز ہیرے کی نیلامی

ہانگ کانگ:ہانگ کانگ کے مشہور کرسٹی آکشن ہاؤس میں دنیا کا سب سے بڑا سبز ہیرا اور نایاب کشمیری بریسلیٹ ستائیس مئی کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ہانگ کانگ  کے کرسٹی آکشن ہاؤس میں ایک ساتھ کئی خوبصورت اور نایاب قیمتی زیورات سجادیئے گئے۔آکشن ہاؤس کے تیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں تیس مختلف نادر و نایاب جوہرات سمیت ہینڈی کرافٹس کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائےگا۔

نیلام گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا کا نایاب گرین ڈائمنڈ ، کشمیری بریسلیٹ اور نادر ہینڈ بیگز عوام کی توجہ کا مرکز ہوں گے، پانچ اعشاریہ تین قیراط وزن کے نایاب سبز ہیرے کو ارورا گرین کا نام دیا گیا ہے۔

ارورا گرین ہیرے کی ابتدائی بولی سولہ سے بیس ملین ڈالرز رکھی گئی ہے، کشمیری بریسلیٹ کی ابتدائی بولی دس ملین اور ہمالین ڈائمنڈ کی بولی دو سو پچاس ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔

نیلامی ستائیس مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی۔

Read Comments