لاس اینجلس:اینی میٹڈ فلموں کے شائقین کیلئے ایک اور فلم کا سیکوئل لایا جا رہا ہے،انیس سو چھیانوے کی مشہور اسپورٹس کامیڈی لائیو اینی میٹڈ فلم اسپیس جیم کا دوسرا حصہ جلد عوام کے سامنے آئے گا۔
انیس سو چھیانوے کی سپر ہٹ لائیو اینی میٹڈ اسپورٹس فلم اسپیس جیم نے شائیقن کے دل جیتے۔فلم کو بھرپور پذیرائی ملی اور باکس آفس پر خوب بزنس کیا۔اب فلم کے سیکوئل کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اسپیس جیم ٹو کی کہانی بھی فلم کے پہلے حصے جیسی ہی ہو گی جس میں کامیڈی اور اسپورٹس کا تڑکہ شامل ہو گا۔
فلم امریکا کے سابق اسٹار باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن کی زندگی پر بنائی گئی تھی جبکہ لونی ٹون کارٹون کردار کو بھی فلم میں شامل کیا گیا تھا۔