Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی پیپکو کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا۔
احتساب عدالت کے جج عبدالستار کے روبرو ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو پیش کیا گیا۔
نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق ایم ڈی پیپکو نے اپنے دور میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 400 سے زائد افراد کو گیپکو میں تعینات کرایا۔
جس کی تحقیقات کیلئے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کیا جائے۔
سابق ایم ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طاہر بشارت چیمہ ایک استاد کے طور نجی یونیورسٹی میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ان کے ساتھ دیگر 7 رکنی کمیٹی نے بھرتی کیلئے پالیسی مرتب کی تھی۔
انہوں نے براہ راست کوئی بھرتیاں نہیں کیں۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سابق ایم ڈی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے 20 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔