ویسے تو ہالی ووڈ کی تمام فلمیں ہی بہترین ہوتی ہیں لیکن ان مین بھی کچھ فلمیں ایسی ہیں جو ابھی تک ہالی ووڈ میں اپنا دبدبا بنائے رکھے ہوۓ ہیں۔ انہی میں سے ٹاپ 10 فلموں کی فہرست پیش کی گئی ہے جن میں اب تک کی سب سے بہترین ہدایت کاری کی گئی ہے۔
۔ گڈ فیلاس (انیس سو نوے)
اس فلم کو مارٹن اسکورسیس نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ فلم امریکی جرائم پر مبنی ایک غیر افسانوی کتاب 'وائس گاۓ' پر بنائی گئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=qo5jJpHtI1Y
۔ گان ود دا ونڈ (انیس سو انتالیس)
یہ ایک امریکی رومانوی فلم ہے جسے مارگریٹ مچل کے ناول 'گان ود دا ونڈ' پر عکس بند کیا گیا۔ اس کے ڈائریکٹر وکٹر فلیمنگ تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=JYZzzAg0_No
۔ شنڈلرس لسٹ (انیس سو ترانوے)
شنڈلرس لسٹ کو انیس سو ترانوے میں عکس بند کیا گیا اور اس کا آیئڈیا ایک ناوک ' شنڈلرس آرک' سے لیا گیا تھا۔ اس کی ہدایت کاری مشہور ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ نے کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=dwfIf1WMhgc
۔ اپوکیلیپس ناؤ (انیس سو نواسی)
یہ ویتنام جنگ پر مبنی امریکی فلم ہے جسے فرانسس فورڈ کوپولا نے ڈائریکٹ کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=CcfZk8H7aQo
۔ دی گاڈ فادر: پارٹ2 (انیس سو چوہتر)
یہ ناول ' دی گاڈ فادر' پر مبنی امریکی جرائم کی عکاسی کرتی ایک فلم ہے جسے فرانسس فورڈ کوپولا نے ڈائریکٹ کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=8PyZCU2vpi8
۔ کیسا بلانکا (انیس سو بیالیس)
کیسابلانکا ایک امریکی رومانوی اسٹیج پلے پر مبنی ایک فلم ہے جسے انیس سو بیالیس میں مائکل کرٹز نے ڈائرکٹ کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=a2MnKebNlRo
۔ ٹو تھاؤزنڈ ون: اے اسپیس اوڈیسی (انیس سو ارسٹھ)
اس فلم کا آئیڈیا مختصر اسٹوری 'دی سینٹینل' سے لیا گیا تھا۔ اسے اسٹینلی کیوبرک نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ ایک سائنس فکشن فلم ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=Z2UWOeBcsJI
۔ لارینس آف اریبیا (انیس سو باسٹھ)
لارینس آف اریبیا انیس سو باسٹھ میں بننے والی ایک تاریخی ڈرامہ فلم ہے جسے ٹی-ای لارینس کی ذندگی پر عکس بند کیا گیا تھا۔ اس کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیان ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=3z_BEIdcDdU
۔ سٹیزن کین (انیس سو اکتالیس)
یہ انیس سو اکتالیس میں بننے والی ایک امریکی ڈرامہ فلم ہے جسے آرسن ویلیس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=8dxh3lwdOFw
۔ دی گاڈ فادر (انیس سو بہتر)
سب سے بہترین ہدایت کاری کی حامل یہ فلم پہلے نمبر پر ہے جسے گاڈ فادر سیریز کے ڈائریکٹر فرانسس فورڈ کوپولا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ فلم امریکی کرائم ڈرامہ پر عکس بند کی گئی تھی۔
https://www.youtube.com/watch?v=vjPmaneLadQ