Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے ۔
پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن کے ٹی اوآرزاور مذاکرات کمیٹی کو حتمی شکل دینے کیلئے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔
وزیراعظم ہاؤس میں جاری اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سمیت وفاقی وزراء بھی شامل ہیں ۔
وزیراعظم نوازشریف پاناما پیپرز کی تحقیقات پربننےوالے جوڈیشل کمیشن ، ٹی اوآرز، اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے ناموں سمیت حکومتی لائحہ عمل پراتحادی جماعتوں کواعتماد میں لیں گے ۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمان،میرحاصل بزنجو، محمود خان اچکزئی،پروفیسرساجد میر،اکرم درانی اوراعجازالحق شریک ہیں ۔
اجلاس میں اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ، اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی جس میں جوڈیشل کمیشن کے اپوزیشن کے شرائط پرتبادلہ خیال کیا گیا۔