Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نواز شریف اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی،ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پر بھی بات چیت ہوئی،سیاسی اور عسکری قیادت نے آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پراطمینان کا اظہارکیا۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ نے بنکاک میں بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بریفنگ دی،اس موقع پرہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے ایجنڈے پربھی غورکیا گیا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار،مشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی شریک ہوئے۔