شائع 07 مئ 2016 06:28pm

وینا ملک کا شوہرکے ہمراہ جامعہ بنوریہ کا دورہ

کراچی :اداکارہ ویناملک شوہراور بیٹے کے ہمراہ جامعہ بنوریہ کراچی پہنچیں۔

کراچی کی جامعہ بنوریہ العالمیہ کے سربراہ مفتی نعیم نے وینا ملک اور ان کے شوہر کو مدرسے کا دورہ کرایا۔اس موقع پر وینا ملک نے طلبہ سے ملاقات بھی کی۔مفتی نعیم نے وینا ملک کو پردہ کرنے کی دعا دی۔وینا ملک نے بھی مفتی صاحب کی دعا کا پاس رکھااور کہا کہ خواہش تھی آپ سے علم کی دولت سمیٹوں۔

وینا ملک نے کہا کل تک دنیا کو حقیقت سمجھ رہی تھی لیکن اصل حقیقت تو آخرت ہے۔انہوں نے اپنے بیٹے اوربیٹی کو حافظ قرآن بنانے کی بھی خواہش ظاہر کی۔

Read Comments