Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گجرات:گجرات میں کومبنگ آپریشن کے دوران غیرقانونی طورپر مقیم 11ملزمان سمیت 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رات گئے گجرات کے علاقے کوٹھاکریالہ میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے جعلی دستاویزات اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
آپریشن میں پاک فوج، پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق ،کومبنگ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیاگیا۔
برآمد ہونے والے اسلحہ میں 3 رائفلز،500راؤنڈز اور جعلی نمبر پلیٹ والی 3 گاڑیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اسلحہ بڑی تخریب کاری میں استعمال ہو سکتا تھا گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔