Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چنیوٹ :چنیوٹ میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
چنیوٹ کے نواحی علاقے ہرسہ شیخ کے قریب منڈی بہاوالدین سے جھنگ جانے والی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔
Click to see more
حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کواسپتال منتقل کیا ۔