مصطفی کمال آج سکھر پہنچ رہے ہیں

شائع 08 مئ 2016 07:56am

کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال آج  سکھر پہنچ رہے ہیں ۔

مصطفی کمال کے ساتھ  انیس قائم خانی بھی آج شام 5 بجے سکھر پہنچیں گے۔

شہر بھر میں مصطفی کمال کی تصاویر والے خیر مقدمی بینرز اور پوسٹر اویزاں کئے گئے ۔

کچھ نامعلوم افراد  نے شہر میں ان کی  آمد کے موقع پر لگائے گئے خیر مقدمی  بینرز پھاڑ دئے اور مصطفی کمال کی تصویر پرسیاہی پھینک دی۔

  پولیس نے تاحال اس کارروائی میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔

 دوسری طرف پاک سر زمین پارٹی سکھر کے رہنماؤں نے بینرز پھاڑنے کو  افسوسناک عمل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی کی مقبولیت سے کچھ لوگ خوف کا شکار ہیں ۔

Read Comments