ملک میں قابل ججز کی تعداد بہت کم ہے،چیف جسٹس پاکستان

شائع 08 مئ 2016 05:04pm

کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیرجمالی کا کہنا ہے کہ ملک میں قابل ججز کی تعداد بہت کم ہے۔

لیگل ایڈ سوسائٹی کے تحت ججزاوروکلاء کی تربیت سے متعلق دوروزہ کانفرنس کراچی میں اختتام پذہرہوگئی۔

اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے عدالتی نظام کی بہتری کیلئے عدلیہ سے وابستہ افراد کا معیارتعلیم بلند کرنے پرزوردیا۔ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت افراد کی کمی کے باعث اہم ادارے ریٹائرڈ ججز سے چلانے پڑرہے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہاتھا کہ عدالتی نظام سے وابستہ افراد کوجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ضروری ہے،ججزاوروکلاء کی ترقی کوانگریزی زبان اورکمپیوٹرکورسز سے منسلک کیا جائے۔

کانفرنس میں چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان کے علاوہ جوڈیشل اکیڈمیزاورعدلیہ سے وابستہ افراد نے عدالتی نظام کی بہتری اورانصاف کی فراہمی کا عمل تیزترکرنے کے لیے اپنی تجاویزپیش کیں۔

Read Comments