لاس اینجلس:ایکشن تھرلر اور خوفناک مناظر سے بھرپورفلم دی شیلوز کا نیا ٹریلر عوام میں مقبول ہوگیا۔
ایکشن ،تھرلر ،ایڈونچر اور خوف سے بھر پور فلم دی شیلوز کے خوفناک مناظر لیے دل دہلا دینے والا نیا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
فلم دی شیلوز کی کہانی ایک خاتون سرفر کی ہے، جو موجوں پر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھتی ہے۔ زخموں سے چور بہادر سرفرنینسی کو خونخوار شارک گھیر لیتی ہے۔
نینسی کس طرح اس خونخوار شارک سے بچ کر ساحل تک پہنچتی ہے اس کلائمکس کو جاننے کیلئے انتیس جون تک انتظار کرنا ہوگا۔