Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ٹی او آرز پر حکومتی ردعمل کے جواب میں کیا حکمت عملی اپنائی جائے، اپوزیشن جماعتیں آج اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔
پاناما لیکس پر اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے آ گئے۔ حکومتی ردعمل کے جواب میں اپوزیشن اب نئی حکمت عملی پر غور کرے گی۔
سینیٹ اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج سہ پہر3بجے طلب کرلیا گیاہے۔
اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کے چیمبرمیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاناما پیپرزپراپوزیشن کی ٹی او آرزپروزیراعظم کولکھے گئے خط پرتبادلہ خیال ہوگا۔
قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاسوں میں حزب اختلاف کی حکمت عملی پرغورکیا جائےگا۔
اجلاس میں تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ ق ،جماعت اسلامی ،ایم کیو ایم شرکت کرے گی۔
اجلاس میں شیخ رشید اورسینیٹراسراراللہ زہری بھی شریک ہوں گے۔
خورشید شاہ کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس سے قبل 2بجے سینیٹ میں اپوزیشن جماعتیں، سینیٹر اعتزازاحسن کی سربراہی میں کمیٹی روم میں سر جوڑ کر بیٹھیں گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 'حکومت رابطہ کرے بات کرنے کو تیار ہیں'۔ انھوں نے ایک بار پھر وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔