لاڑکانہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اپ ڈیٹ 09 مئ 2016 08:07am

لاڑکانہ:لاڑکانہ میں پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔

لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو کے قریب پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

 پولیس کے مطابق ،گرفتار ڈاکو اشتہاری ہیں اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

Read Comments