Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اپر دیر:لوئر اور اپر دیر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق اور 1خاتون زخمی ہوگئی۔
لوئر دیر کے علاقے بیاری بالا میں کھیتوں کو پانی دینے کے تنازع پر گولیاں چل گئی ۔2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ولی خان، قادر خان اور علی مست خان شامل ہیں۔
اپر دیر کے علاقے شرینگل میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔