Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی پی 240 تونسہ شریف میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ۔
سپریم کورٹ میں شمعونہ قیصرانی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ زیادتی پر مبنی ہے،عدالت فیصلہ کالعدم قرار دے ۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا اثاثے چھپانے کی پاداش میں شمعونہ قیصرانی کو نااہل قرار دیا گیا۔
عدالت نے مسلم لیگ ن کی کامیاب امیدوار شمعونہ قیصرانی کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔
اس سے قبل شمعونہ قیصرانی کے شوہر میر بادشاہ قیصرانی اسی حلقے سے جعلی ڈگری پر نااہل ہوئے تھے۔