لاپتہ افراد کیس:ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ و دیگرحکام کو نوٹس

شائع 09 مئ 2016 08:25am

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں 140 سے زائد لاپتہ افراد کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔

لاپتہ حسین زیدی سے متعلق درخواست پر عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس افسران کے اپنے بچے غائب ہوتے  تو یہ تڑپ رہے ہوتے،لاپتہ افراد  کی بازیابی کے معاملے پر عدالتیں خاموش نہیں بیٹھ سکتیں۔

عدالت نے 55 نئی درخواستوں پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

Read Comments