لشکر جھنگوی کے 3'دہشت گردوں'کے مقدمات جیل کورٹ منتقل

اپ ڈیٹ 09 مئ 2016 11:52am

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے لشکر جهنگوی کے 3 'دہشت گردوں' کے مقدمات جیل کورٹ منتقل کردیئے۔

محکمہ داخلہ سندہ نے '3 دہشت گردوں 'جیند عرف ببلو، شہزاد عرف ضیا اور احمد کے مقدمات سینٹرل میں چلانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ملزمان کو مارچ 2015میں گرفتار کیا گیا تها۔ ملزمان کے قبضے سے بهاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور دهماکا خیز مواد برآمد ہوا تها۔

ملزمان کے خلاف نارتھ ناظم باد تهانے میں مقدمہ درج ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کو محکمہ داخلہ کا خط موصول ہوچکا ہے۔

Read Comments