Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور میں نیب حکام نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس میں سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
لاہور نیب حکام نے کامران کیانی کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
کامران کیانی پر ڈی ایچ اے سٹی میں 16 ارب روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔
اس کیس میں اس سے قبل حماد ارشد اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد لطیف بٹ کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
خالد لطیف بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے ماسٹر پلان کے بغیر اس منصوبے کی منظوری دی اور صرف 4 ہزار252 کنال زمین پر کانٹریکٹ سائن کردیا۔
اس ریفرنس میں کامران کیانی کو پیشی کیلئے متعدد نوٹسز جاری کئے گئےتاہم پیش نہ ہونے پر نیب حکام نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے۔