شائع 09 مئ 2016 02:02pm

ہالی ووڈ فلم کیپٹن امریکا سول وار باکس آفس پر سر فہرست

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم کیپٹن امریکا سول وار امریکی باکس آفس پر دھواں دھار آغاز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

دو سپر ہیروز کی کہانی شائقین کے دلوں کو بھا گئی۔آئرن مین اور کیپٹن امریکا  کے ایکشن نے امریکی سینما گھروں میں تاریخ کی پانچویں بڑی اوپننگ کا اعزاز حاصل کر لیا  فلم تین دنوں میں ہی امریکی باکس آفس سے اٹھارہ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر بٹورنے میں کامیاب ہوگئی۔

مارول کامک بک کی کہانی میں آئرن مین اور کیپٹن امریکا دنیا کو آفات سے بچاتے  بچاتے اختلافات کے بعد آپس میں ہی لڑنے لگتے ہیں،فلم میں کرس ایونز کیپٹن امریکا جبکہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر آئرن مین کے کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں ۔

دی جنگل بک دو کروڑ انیس لاکھ ڈالر،دی ہنٹس مین ونٹرز وار چھتیس لاکھ ڈالر کما کر نمایاں پوزیشن پر ہیں۔

Read Comments