شائع 09 مئ 2016 02:10pm

بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے پچیس سال ہونے پر جشن کا اہتمام

لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق کارٹون فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کو پچیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں لاس اینجلس میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس جشن کو آج  بیورلی ہلز میں موجود والٹ ڈزنی کے ہیڈ کوارٹر میں منایا جائے گا۔والٹ ڈزنی فلم اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹ اینڈ سائنس کے بینر تلے فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ1991 میں ریلیز ہوئی اور کامیاب ہوئی۔

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کو بچانے کیلئے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں جاتی ہے جہاں اس پر یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ وہ دل سے برا نہیں۔

کہانی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیتی ہے جب خوبصورت لڑکی بد صورت بادشاہ کے سحر میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

اسی فیری ٹیل کا تھری ڈی ورژن بھی نومبر2011 میں ریلیز کیا گیا جسے ایک بار پھر بھرپور پذیرائی ملی۔

Read Comments