لندن:برطانیہ کی نامور فیشن ڈیزائنروکٹوریہ بیکھم آئندہ کسی میگزین کور پر جلوہ گر نہیں ہوں گی اور نہ کسی نئے فیشن شوٹ میں حصہ لیں گی۔
برطانیہ کی معروف فیشن ڈیزائنراورگلوکارہ وکٹوریہ بیکھم نے آئندہ کسی میگزین کیلئے فوٹو شوٹس کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔بیالیس سالہ وکٹوریہ کہتی ہیں کہ اب وہ فیشن شوٹس کیلئے موزوں نہیں رہیں۔
وکٹوریہ کا خیال ہے کہ وہ فوٹو شوٹس کیلئے زائد العمر ہوچکی ہیں، جس کے باعث اب وہ مزید فوٹو شوٹس نہیں کریں گی۔وکٹوریہ فیشن ڈیزائنر ہونے کے علاوہ گلوکاری بھی کرتی ہیں اورمشہورفٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ ہیں۔
وکٹوریہ بیکھم اس سے قبل کئی بارمیگزین شوٹ نہ کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔